10

ریڈیو کوئٹہ اسٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں

اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ صدیقہ خان نے کہا ہے کہ ریڈیو کوئٹہ اسٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سامعین کو معیاری، بامقصد اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نشریات فراہم کی جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریفارمز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد میں بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے شاہ محمد عمرانی، فائزہ سکندر، بشری میروانی، حمیدہ بانو، ناہید کریم، پلوشہ حنیف، فاریہ بتول، نجم السحر، فردوس، فاطمہ خان سمیت ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسرز اور دیگر نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر صدیقہ خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ریڈیو پاکستان عوام کو ادبی، سماجی، تعلیمی اور آگاہی پر مبنی پروگرامز فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان صرف ایک نشریاتی ادارہ نہیں بلکہ قومی ورثہ اور عوامی خدمت کا موثر ذریعہ ہے، جسے جدید ٹیکنالوجی اور نئے آئیڈیاز کے ذریعے مزید فعال بنایا جا رہا ہیبلوچستان ریفارمز کے وفد نے اسٹیشن ڈائریکٹر صدیقہ خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے، ریڈیو کوئٹہ میں جدت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار میں نمایاں بہتری آئی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں