46

ٹیکس فراڈ مقدمات، ایف بی آر کو گرفتاریوں کے اختیارات دینے پر پیپلز پارٹی اکڑ گئی، بجٹ منظوری مشکل

ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گرفتاری کے اختیارات دینے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی راستے کی دیوار بن گئی ۔بدھ کے روز پیپلز پارٹی نے نئے سخت اختیارات کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں بجٹ منظوری سے چند گھنٹے قبل دونوں اتحادیوں میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پی پی پی کے اعلیٰ قیادت نے حکومت کو مطلع کر دیا تھا کہ نئے اختیارات کے استعمال پرچیک اینڈ بیلنس کے باوجود ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے کی حمایت نہیں کرے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں میں نئے بجٹ کے جائزے کے دوران اختیارات کا بے جا استعمال کی روک تھام کیلیے کچھ اضافی حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ان میں کچھ پی پی پی نے تجویز کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں