کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن رات 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، بجلی کے بریک ڈاؤن سے لائن نمبر 5 دو مقامات سے متاثر ہے ۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے جو اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران شہر کو 10 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔