12

اوورسیز کیلئے استعمال شدہ موبائل لانے پر ٹیکس میں نرمی کا امکان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس نوید قمر کی زیرِ صدارت ہوا، جہاں اراکین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ چیئرمین ایف بی آر کی غیر موجودگی میں ٹیکس پالیسی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کم از کم سال میں ایک موبائل اپنے اہلخانہ کو بطور تحفہ بھیجنے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ اضافی مالی بوجھ سے بچ سکیں اور اپنے خاندانوں سے رابطے میں آسانی رہے۔

ذرائع کے مطابق، کمیٹی اگلے اجلاس میں ایف بی آر حکام کی موجودگی میں اس تجویز پر دوبارہ غور کرے گی، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مراعات میں ممکنہ نرمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں