25

وزیراعظم کا قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

بدھ کو جاری بیان میںوزیراعظم نے مسافر بس پر حملے کے شہدا کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں