ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھل گئی، یہ 18 مارچ تک اوپن رہے گی۔
اس دوران فرنچائزز ٹورنامنٹ کے قواعد اور تنخواہ کی حد کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ کر سکیں گی جبکہ 2 فرنچائزز ایک دوسرے کے ساتھ کھلاڑی تبدیل بھی کر سکتی ہیں۔
ایک فرنچائز کسی کھلاڑی کو دوسری فرنچائز کو اس کے باقی رہ جانے والے تنخواہ کے بجٹ سے طے شدہ رقم کے عوض منتقل کر سکتی ہے، فرنچائزز کھلاڑیوں کا تبادلہ بھی کر سکتی ہیں جس میں ایک فرنچائز کو اضافی طے شدہ رقم بھی دی جا سکتی ہے۔









