5

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری: سام سنگ اور شیاؤمی کا تسلسل برقرار

سال 2026 کے چوتھے ہفتے جاری کی گئی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

تازہ فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون قرار پایا ہے، جبکہ شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ فائیو جی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 56 نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

فہرست میں شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ انفنکس نوٹ ایج فائیو جی آٹھویں نمبر پر ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 17 نے نویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ آنر میجک 8 پرو ایئر فائیو جی نئی انٹری کے ساتھ دسویں نمبر پر شامل ہوگیا ہے۔

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین میں سام سنگ اور شیاؤمی کے اسمارٹ فونز کی مانگ بدستور برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں