46

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔

خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 284 روپے 35 پیسے تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول پرلیوی 78 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں