149

پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ بڑی خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ڈیزل 11 روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، وزارت پیٹرولیم، خزانہ مشاورت کے بعد وزیراعظم کو بھجوائیں گی۔

ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ، لیوی کی شرح میں ردوبدل کے بعد ورکنگ بھجوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کریں گے جس کا اطلاق 16 اگست رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں