کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کسٹم کلکٹر کے خلاف احتجاج
کوئٹہ: بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے کسٹم کلکٹر عمر شفیق کے ناروا رویے اور سخت پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر گاڑیوں سے اضافی ٹائر نکال کر انہیں ضبط کیا جا رہا ہے، انہوں نے شکایت کی کہ ایک جانب بارڈر کی بندش اور مہنگائی نے انہیں بے روزگار کر رکھا ہے، دوسری طرف کسٹم حکام کی سختیاں ان کے روزگار کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔
مظاہرین نے بطور احتجاج اپنی گاڑیاں مین شاہراہ پر کھڑی کر کے احتجاج کررہے ہیں ،
احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلکٹر کسٹم کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ افراد کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا روزگار جاری رکھ سکیں