2

پی ڈی ایم اے بلوچستان کاموسمی انتباہ،عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پراونشل ڈیزائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی موسمی سسٹم 17 مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے جو 20 تا 21 مارچ (ایامِ عید)تک جاری رہ سکتا ہے۔اس موسمی نظام کے زیرِ اثر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ صورتحال کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ (تربت)، پنجگور، گوادر، آواران، خاران، پسنی، لسبیلہ، حب، کچھی، بارکھان، نوشکی، چاغی، دکی، ہرنائی، موسی خیل، قلات، سوراب، ژوب، شیرانی اور ملحقہ علاقوں میں متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط برتیں۔پیشگوئی کے دوران بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔کسان حضرات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ فصلوں کی سرگرمیوں کو تازہ موسمی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تیز بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں