پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 7 افراد کے جاں بحق اور تقریباً 30کے قریب افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت زخمی، جھلسنے والے بچوں، خواتین ودیگر افراد کو ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے کے لیے کوئٹہ یا کراچی منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ بیان میں معصوم بچوں اور دیگر افراد کی ہلاکتوں پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
28









