پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستانی فن پر پابندی عائد کرتی ہے، کیونکہ ہمارے ڈرامے اور فلمیں ایک منظم پروپیگنڈا بیانیے کو چیلنج کرتے ہیں اور اسے کمزور کرتے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی میڈیا کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت پر بھی کھل کر بات کی اور ثقافتی تبادلے، سیاست کے اثرات اور باہمی احترام کے فقدان پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو اپنے پروجیکٹس میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے لیے ایک مخصوص فوجی فنڈ جمع کروانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔









