26

پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، فریقین کو علاقائی سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے۔

روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی مذاکرات سے ہی آسکتا ہے، مسئلے کے حل کیلیے 2022 میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی پاکستان نے تائیدکی۔

پاکستانی مندوب نے کہا امید ہے فریقین سفارتکاری سے مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کی لائٹس روشن کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں