8

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں