درخواست گزار فدا محمد نے وفاقی محتسب میں محکمہ گیس کے خلاف درخواست جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے گیس بل جمع کرواتے ہیں۔ماہ ستمبر میں انہیں گیس آفس کی جانب سے 92805 روپے کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعدد بار گیس آفس سے رابطہ کیا۔لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب سے رابطہ اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے گیس بل کی درستگی کردی جس سے درخواست گزار کو 92805 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے بذریعہ ویڈیو پیغام وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔









