5

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد مظفر کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کا چیک دلوا دیا گیا

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد مظفر کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار محمد مظفر نے بتایا کہ انہوں نے میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لیے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی مد میں پچاس ہزار کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں