وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد خان کو گیس بل پر 168000 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد خان نے بتایا کہ ان کو Ssgcl کی جانب سے 468000 روپے کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعلقہ محکمے سے متعدد بار رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔درخواست گزار نے بلآخر مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 168000 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









