ملک میں آجیر و اجیر کے تنازعات اور محنت کشوں کے مسائل کے حل، ججز اور وکلاء کیلئے بڑی آسانی کےلیے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی 7 بڑے شہروں میں قائم عدالتیں آن لائن کرکے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین کی ہدایت پر پہلے کراچی، سکھر، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور اسلام آباد کو وڈیولنک سے منسلک کیا گیا تھا۔ آخری مرحلے میں این آئی آر سی پشاور کی عدالتوں کو بھی وڈیولنک سے منسلک کردیاگیا ہے۔
این آئی آر سی کے مقدمات میں وکلا کو کیسز کی پیروی کیلئے اس سے قبل متعلقہ شہر جانا پڑتا تھا، اب وکلا این آئی آر سی کے کسی آفس سے دیگر شہروں کی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرسکتے ہیں۔ وکلااین اپنے شہر سے وڈیو لنک کے ذریعے دلائل دے سکیں گے۔
وڈیولنک کی سہولت سے قبل این آئی آرسی ججز کو بھی مقدمات کی سماعت کیلئے دیگر شہروں کا وزٹ کرنا پڑتا تھا۔