سابق وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پہلے بھی قلات خالق آباد کی عوام کی خدمت کی ہے آئندہ بھی حلقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں حلقے تمام یونٹوں کا ایک ساتھ مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد گھر گھر جاکر اپنا پیغام پہنچانا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا اس دوران میرضیاء اللہ لانگو نے قلات خالق آباد کی کابینہ تحلیل کرکے دوبارہ کابینہ کی تشکیل کے لئے قلات ڈویژنل کے صدر محمد رمضان لانگوکی سربراہی میں کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا
اجلاس میں پرڈویژنل صدر محمد رمضان لانگو،میر منیر نیچاری سردارزادہ امیر جان لہڑی،سابق چیئرمین میر کمال لانگو،سابق چیئرمین حاجی سلطان محمد لانگو،حاجی محمد عالم بنگلزئی،میرحبیب بنگلزئی وڈیرہ دوست علی لہڑی،چیئرمین میر عبدالحمید لانگو،میر والی اللہ لانگو، میرکمال خان بنگلزئی،یوسی چیئرمین محمد جان لانگو،حاجی قادر داد لانگو،ڈاکٹر سرفراز لانگو،وڈیرہ عبدالمجید پندرانی،مولانا محمد اسحاق لانگو،حافظ بلال لانگو،آزاد خان لانگو،میر شبیر لہڑی،یاسین شاہوانی، عبدالغفارلہڑی، میر شبیر لہڑی،میرقدرت اللہ لانگو،میر جہانگیر لانگو، وڈیرہ محمد شفاء لانگو،عبدالحفیظ لانگو،انجنئیر ریاض لانگو،عنایت بابر نیچاری،پرویز بنگلزئی، مسعود بنگلزئی،محمد عمران بنگلزئی،محمد بخش لانگو،ٹکری صدام لانگو،محمد وفاء لانگو،شمس نیچاری،محمد یعقوب لانگو،عبدالااحد لانگو،غلام مصطفی لہڑی، عبدالرحمن شاہوانی سمیت بڑی تعداد میں حلقے کے معتبرین اور نوجوان شریک ہوئے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرضیاء اللہ لانگو نے تمام معتبرین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے جب سے ہم حکومتوں کا حصہ بنے ہیں مقصد عوام کی خدمت ہے کیونکہ ہمیں عوام بھاری مینڈنٹ کے ساتھ منتخب کرکے ایوانوں میں بیجھتے ہیں
اس لئے ہم اپنے آپ کو حکمران سمجھ کر نہیں بلکہ خادم بن کر خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں حلقے کے عوام اور پارٹی کے ورکرز اس بات کے گواہ ہے کہ حلقے میں روزگاری کی فراہمی، تعلیم،صحت،ٹیوب ویلز،بجلی اور زمینداروں کے مسائل سمیت بنیادی مسائل کے لئے ہر فورم پر نہ صرف آواز اٹھائی ہے بلکہ ان مسائل حل کے لئے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں جو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اس موقع پر معتبرین اور نوجوانوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میر خالدخان کانگو اور میرضیاء اللہ لانگو حلقے سے منتخب ہوئے ہیں تب سے ہی حلقے کی مسائل حل ہونا بھی شروع ہوئے
جس کا منہ بولتا ثبوت آج بھی حلقے میں جاری ترقیاتی اسکیمات ہے حلقے میں روزگاری فراہمی اور سمیت بنیادی مسائل کے حل لئے میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں نہ صرف فخر ہے بلکہ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں