41

اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‏ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیارہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق7 ممالک سے بات چیت‏ کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ‏ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

بر طا نوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔

تاہم ٹرمپ کی اس اپیل پر ر دنیا بھر سے خاموش ردعمل سامنے آیا اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں