نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ اب پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے والے شہری بالکل مفت اپنا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق شہری کسی بھی نادرا مرکز جائیں اور 15 دن کے اندر بغیر کسی فیس کے اپنا پہلا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنانے والوں کے لیے دستیاب ہے۔
عوام نے نادرا کی اس سہولت کو سراہا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ اسے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب کیا جائے۔
اسی دوران نادرا نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری دی ہے۔ کراچی کے 5 اور سندھ کے 9 اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ اور عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ نادرا سندھ کے 11 اضلاع میں اپنے دفاتر قائم کرنے کے لیے پلاٹس بھی خرید چکا ہے، جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔









