34

نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلسازوں سے بچنے کے لیے ایک بار پھر عوام کو انتباہ جاری کیا ہے۔

نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر عوام کو متنبہ کیا ہےکہ وہ اپنی ذاتی معلومات پاک آئیڈنٹیٹی ایپلیکیشن کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر فراہم نہ کریں۔

نادرا کی جانب سے عوام کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹ یا ایپلیکیشنز جو آپ کی ذاتی معلومات نادرا کے نام پر مانگ رہی ہیں، ان کو اپنی

Facebook

پاک ایڈنٹیٹی ایپلیکیشن کے سوا کسی ویبسائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر اپنی ذاتی معلومات مہیا نا کریں ۔ ایسی تمام ویبسائٹ یا ایپلیکیشنز جو آپ کی ذاتی معلومات نادرا کے نام پر مانگ رہی ہیں ان کو اپنی تفصیلات فراہم نا کریں۔


تفصیلات ہرگز فراہم نہ کریں، کیونکہ یہ تمام ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز جعلی ہیں۔
واضح رہے کہ نادرا نے گزشتہ روز پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزید خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں