19

نیب کی کراچی میں سب سے بڑی ریکوری، 423.5 ارب مالیت کی زمین واگزار

نیب کراچی نے غیرقانونی الاٹمنٹ اورانتظامی بدعنوانی کےخلاف کارروائی کے دوران 423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکٹرقیمتی سرکاری زمین واگزارکروالی۔

ترجمان نیب کے مطابق شہر کے پوش علاقے کلفٹن کے بلاک 1 اور بلاک 2 میں 350 ایکٹر قیمتی سرکاری زمین واگزارکرالی گئی، جس کی مالیت تقریبا 423.5ارب روپے بتائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں زمین کی سب سے بڑی ریکوریوں میں شمار کی جارہی ہے، نیب نےحکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ اورکےایم سی اورکے ڈی اے کےسینئرافسران کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔

تحقیقات میں انکشاف ہواکہ 350 ایکڑ اراضی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اداروں کو انتہائی کم قیمت پرالاٹ کیا گیا،جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں