12

مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت کی مصنوعی ذہانت (AI) انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ستیا نڈیلا کے مطابق یہ کمپنی کی ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

اس سال کئی عالمی کارپوریشنز نے جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاریاں کرنے کا اعلان کیا، جہاں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

ستیا نڈیلا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اہداف کی تکمیل کے لیے، مائیکرو سافٹ 17.5 ارب امریکی ڈالر (ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری) کا عہد کرتی ہے، تاکہ بھارت کے اے آئی فرسٹ مستقبل کے لیے درکار انفرااسٹرکچر، مہارتیں اور خودمختار صلاحیتیں تعمیر کی جا سکیں۔

ستیا نڈیلا نے یہ اعلان نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر کیا اور بھارت میں مصنوعی ذہانت کے مواقع پر حوصلہ افزا گفتگو پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں