21

میٹا نے فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کر دیا

میٹا نے فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ کو ریٹائر کر دیا ہے۔

میسنجر کی ونڈوز اور میک کمپیوٹرز کے لیے دستیاب ایپ کو 15 دسمبر 2025 کو ریٹائر کیا گیا۔

اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو اب فیس بک ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا جہاں وہ میسنجر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

میٹا نے اس ایپ کو کووڈ 19 کی وبا کے آغاز کے موقع پر متعارف کرایا تھا۔

مگر اس ایپ میں اسکرین شیئرنگ یا ایزی ٹو شیئر یو آر ایل جیسے فیچرز دستیاب نہیں تھے۔

کمپنی کی جانب سے اکتوبر میں ایپ کو ریٹائر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس سے قبل ہی میٹا کے لیے اس کی اہمیت کم ہو چکی تھی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ 2023 میں فیس بک نے میسنجر کو واپس فیس بک ایپ کا حصہ بنا دیا تھا۔

حال ہی میں میک کمپیوٹرز کے لیے ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے اندر چھپی ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا شروع کر دیا تھا، کیونکہ ڈویلپرز اور صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

ونڈوز کمپیوٹرز کے لیے ایپ کو 2024 میں ویب ایپ میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوا تھا۔

ایسے صارفین جو فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر میسنجر ایپ کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ایپ کی بندش کے بعد میسنجر ڈاٹ کام پر منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر لاگ ان ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں