23

صوبائی مشیرمحترمہ مینا مجیدبلوچ کی قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کو انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور انسانیت سوز دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے ، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے ناقابلِ برداشت سانحہ ہے جس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ دشمن کا ہدف پاکستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے، مگر پوری قوم ان سازشوں کے خلاف متحد ہے اور ایسی ظالمانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے اور ان کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں