2

مستونگ میں بی سی کے کانوائے پرفائرنگ کے نتیجے میںقائمقام ڈی ایس پی سمیت 2اہلکار شہید اور 2اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے کانوائے پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میںقائمقام ڈی ایس پی سمیت 2اہلکار موقع پر شہید ہو گئے اور 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مستونگ نواز مگسی نے بتایا کہ فائرنگ مستونگ کے علاقے چوتو کے مقام پر بلوچستان کانسٹیببلری کی گاڑیوں پر کی گئی فائرنگ سے ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری عبد الرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد شہید ہوگئے۔

حملے میں 2اہلکار کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے واقعے سے متعلق میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے قلات سے کوئٹہ آنے والے پولیس قافلے کو چوتو کے مقام پر نشانہ بنایا، قافلے میں دو ٹرک اور دو پک اپ گاڑیاں شامل تھیںحملے میں قائم مقام ڈی ایس پی عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد جام شہادت نوش کر گئے، فائرنگ سے کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ شہدا کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا دہشت گردی کے واقعات امن دشمنوں کی مایوسی کا مظہر ہیں، بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے حملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بدھ کو بھی مذکورہ شاہراہ پر قلات کے مقام نیمرغ کراس پر مسلح افراد نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل اور 14 افراد کو زخمی کیا تھا جاںبحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے تھا جو ایک تقریب میں شرکت کے لئے کوئٹہ آرہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں