90

ہوٹل سے 4 ہزار کا کھانا منگوانے والا شخص بغیر ادائیگی فرار، ویٹر کی تنخواہ سے رقم کاٹ لی گئی

کوئٹہ کوئلہ پھاٹک کے قریب ایک شخص نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ویٹر کے ذریعے 4 ہزار سے زائد مالیت کا کھانا منگوایا۔ جب ویٹر کھانے کا سامان لے کر پہنچا تو مذکورہ شخص 3 سے 4 منٹ کے اندر موقع دیکھتے ہی بغیر بل ادا کیے فرار ہوگیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے نقصان کا ازالہ ویٹر کی تنخواہ سے کر لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف بے حسی بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ایک ایسا شخص جس کے پاس لاکھوں کی گاڑی ہے، لیکن کھانے کے پیسے دینا گوارا نہ کیا۔ اس قسم کا رویہ معاشرے میں ایمانداری سے کام کرنے والوں کے لیے باعثِ تکلیف اور شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں