48

بجلی بندرہنے کی اطلاع

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت روڈ کی توسیع کے کاموںکیلئے شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں26ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے بروری روڈ، ملک پلانٹ، شہبازٹائون،جناح ٹاون فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ27ستمبر(بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے نیو جان محمد، اولڈجان محمد،لیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تاشام 6بجے بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکیلئی26ستمبرکو سریاب گرڈکے سریاب ون، سریاب ٹو، خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازار،واسا،اولڈاور نیو جان محمدروڈفیڈرزجبکہ انڈسٹریل گرڈکے عاصم آباد، انڈسٹریل،سریاب مل، شاہنواز،ایف جی ایس ،شموزئی فیڈروںسے صبح دس بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ، اسی طرح 27ستمبراور28ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، داریم،خروٹ آباد، تکاتو،کڈنی سینٹر، آریا اسپتال ،بیوٹمز یونیورسٹی، ائیرپورٹ روڈ، چشمہ، نوحصاراور ایف سی فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح ٹاون، ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔

دریں اثناء 26ستمبرکو 132Kvخضدارگرڈاسٹیشن میں صبح10بجے سے شام 4بجے تک 11Kvپینل کی تبدیلی کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں خضدارگرڈکے انجینئرنگ کالج، سٹی تھری، جناح کیمپ،زیدی، ایم ای ایس(MES)، ڈاکٹر صالح، پیر عمر، ڈسٹرکٹ ہسپتال ،کوشک فیڈروں کو بجلی کی فراہمی بندرہے گی ، علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزکے ٹیسٹنگ اور مرمتی کاموں کیلئی26ستمبرکو سورینج گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں