3

نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہوگی ۔ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔

رانا ثنا نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں