لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
منگل کی صبح قصور،پاکپتن، کمالیہ ،سرگودھا۔چیچہ وطنی،چنیوٹ،وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سے 17جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلو چستان، گلگت بلتستان اورکشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور نشیبی علا قے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے۔ بارش کے باعث مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔