11

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے بلوچستان میں 180 ٹن کجھور کی تقسیم

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ آٹھ اضلاع میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔

اس پراجیکٹ کے تحت تقریباً 22,500 مستحق گھرانوں تک غذائی معاونت پہنچائی گئی جن میں کوئٹہ ،خضدار،سوراب، کچھی، جھل مگسی، پشین، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے متاثرہ اضلاع شامل ہیںامدادی سامان کی تقسیم کے عمل میں متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون فراہم کیاجس کی بدولت امداد کی بروقت اور شفاف ترسیل ممکن ہوئی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد 2022 کے تباہ کن یلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کرنا اور غذائی قلت سے دوچار آبادی کو معاونت فراہم کرنا ہے کھجوریںنہ صرف توانائی کا بھرپور ذریعہ ہیں بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتی ہیں جو متاثرہ خاندانوں کی صحت بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران مقامی کمیونٹیز نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور بی آر ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں فراہم کی جانے والی یہ تعاون قابل تحسین ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں