کے-الیکٹرک نے صارفین کے ساتھ مؤثر رابطے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی الیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں کا کہنا ہے کہ بل کی ترتیب میں کی گئی بہتری سے نہ صرف سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی بلکہ صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گااس نئے لےآؤٹ کا مقصد صارفین کو بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ فراہم کرنا ہے کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے، جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے یہ نرخ کے-الیکٹرک طے نہیں کرتی نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ،ایک جگہ پر تمام حساب کتاب ، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات ، اور صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں نئے بل میں اہم معلومات جیسے کہ بل کا حساب، توانائی چارجز، اور ٹیکس نمایاں طور پر سامنے موجود ہوں گی صارف سے متعلق معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، سیکیورٹی ڈپازٹ اور اکاؤنٹ نمبر کو بھی ایک باکس میں یکجا کیا گیا ہےپیغام بورڈ ایک اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیرف یا ٹیکس میں تبدیلی سے آگاہ کرے گانئے بل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں اضافی پرچوں کی ضرورت کم کر دی گئی ہے جو معلومات پہلے علیحدہ فلائر کے ذریعے دی جاتی تھیں، اب بل کے پچھلے صفحے پر شامل کی گئی ہیں تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے ان میں نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات شامل ہیں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ یہ تبدیلی کے-الیکٹرک کے 2022 میں لیے گئے اس پیش رفت کے تسلسل کی کڑی ہے جس میں کاغذ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل ذرائع کو اپنانے کی پالیسی کے باعث جون 2024 سے جون 2025 کے درمیان ای-بل سروس کی سبسکرپشنز میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاکےالیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں کا کہنا تھا کہ نیا بل صارفین کے ساتھ ہمارے شفاف رابطے کے عزم کا مظہر ہے، اور یہ فیصلہ صارفین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ہمارا یقین ہے کہ ایک باخبر صارف ہی بااختیار ہوتا ہے جب آپ 38 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہوں تو آسانی پیدا کرنا صرف ایک آپشن نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے بل کی ترتیب میں کی گئی بہتری سے نہ صرف سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی بلکہ صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گاصارفین کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاکر بل کی نئی شکل اور اس کی تفصیلات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
