122

جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم میں بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، مگر والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میں نے یہ موقع چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی، والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔
انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں جبکہ سنیما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پورے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، اس کے بعد جنت مرزا نے اپنی توجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر مرکوز کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں