جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ آج ضلع کوئٹہ میں جمعیت کی اطاعت ، وحدت اور قائد جمعیت کے وژن کی فتح ہوئی۔ جمعیت علماء اسلام ہم سب کا روحانی اور سیاسی گھر ہے ان کی حفاظت ہم سب کارکنوں کی ذمہ داری ہے اختلاف رائے ہر نظریاتی کا رکن کا حق ہے ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں۔
خوش گوار ماحول میں اجلاس سے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ ، ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس مولانا حسین احمد شرودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خواہشات کو جماعت کے اصولوں پر قربان کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
باہمی محبت اور اخوت سے سے جماعت کو چلائیں گے۔ آج ہر کارکنوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی کے اثرات محسوس کئے جاتے ہیں ، وحدت کے قیام پر ہم صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہاجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ پہلی مرتبہ قائد جمعیت کے وڑن کے مطابق تشکیل ہوئی ہے۔ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حد سے جماعت کے اندر اپوزیشن کے طرز پر کوئی ماحول موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور افتراق پھیلانے والوں کو لگام دینا چاہئے جماعت کے قائدین کے فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے ضلع کوئٹہ کو احترام اور عزت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے آج وحدت کی فتح ہے جمعیت کی فتح ہے اطاعت کی فتح ہے اور قائد کے وڑن کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی قوتوں کو اشتعال دلانے کا مقصد ان پر ہاتھ ڈالنے کی سازش ہوتی ہے۔ اس موقع صوبائی سینئر امیر مولانا کمال الدین ، شیخ مولانا نظر محمد حقانی ، حاجی غوث اللہ اچکزئی ، حاجی محمد نواز کاکڑ ، حاجی دین محمد سیگء مولانا خورشید احمد ، حاجی بشیر احمد کاکڑ، منظور احمد مینگل سید عبد الواحد آغا اور دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔









