123

ٹیکس دہندگان کی تعداد 73لاکھ ہونا خوش آئند

کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے سابق نائب صدر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 73لاکھ ہونا خوش آئند ہے،اگر لسٹ کے مطابق 30لاکھ ٹیکس پیئر ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کرنا شروع کردیں تو ٹیکس اہداف با آسانی پورے کیے جا سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس قوانین اورپالیسیوں میں نرمی لائے جس سے اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال ہوگا ۔ٹیکس ریٹس اور شرح کم کی جائیں تاکہ لوگ خودبخود ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا شروع ہو جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں