اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ حملے کے بعد تہران میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اسٹریٹ میں کئی میزائل گرائے گئے۔
ایران میں حملے کے بعد اسرائیل میں اسکول بند اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔









