کیا پلاسٹک کی بوتل میں موجود پانی محفوظ ہے؟ نئی تحقیق میں مائیکرو پلاسٹک سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔
ماہرین نے حالیہ دنوں میں بوتل میں موجود پانی کے استعمال سے جڑے ممکنہ صحت کے خطرات پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ایک نئی تحقیقی جائزہ رپورٹ کے مطابق روزانہ بوتل بند پانی پینے والے افراد نلکے کے پانی کے مقابلے میں 90 ہزار سے زائد مائیکرو پلاسٹک ذرات زیادہ جسم میں داخل کر لیتے ہیں۔
یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Journal of Hazardous Materials میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوسطاً ایک انسان سالانہ 39 ہزار سے 52 ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات نگل لیتا ہے، جس کا سائز نہایت باریک سے لے کر چند ملی میٹر تک ہو سکتا ہے۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ کے مطابق ہنگامی حالات میں پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینا قابلِ قبول ہو سکتا ہے، لیکن روزمرہ زندگی میں اس کا استعمال محفوظ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔









