15

ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت، کیا معاہدہ قریب ہے؟ ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے بنیادی اصولوں پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، تاہم کئی اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کے بعد کہا کہ ’معاہدے کی راہ شروع ہو چکی ہے‘ اور دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان اہم نکات پر سمجھ بوجھ پیدا ہو گئی ہے، لیکن کچھ اختلافی امور پر مزید بات چیت درکار ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اسلامی جمہوریہ ایران کو تباہ نہیں کر سکتا۔ ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں فوجی نقل و حرکت اور جنگ کے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں