4

نامور بھارتی فلمساز کے بیٹے نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خاموشی توڑدی

بھارت کو ’تھری ایڈئٹس‘، ’پی کے‘، ’منا بھائی‘ اور ’سنجو‘ جیسی فلمیں دینے والے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں شمولیت پر اپنا موقف پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کی ہے۔

ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت خبروں زینت بنے جب متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ 2026 کے آکشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک کھلاڑی کی فہرست میں ان کا نام بطور امریکی کھلاڑی درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں