74

بھارت نے8 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہائی الرٹ

بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں کو مزید خطرہ بڑھ گیا، 8 لاکھ کیوسک پانی کا بڑا سیلابی ریلا سلال ڈیم سے چھوڑا گیا، بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ،وزیرآباد ،سمبڑیال ،گجرات ،ہیڈ مرالہ ،خانکی سے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کے انخلا کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں، اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں