بھارت نے امریکا سے نئے ہتھیاروں اور ہوائی جہازوں کی خریداری کا اپنا منصوبہ روک دیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی منصوبے کے اعلان کیلئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن روانہ ہونا تھا لیکن ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف معاملے پر واشنگٹن سے بات چیت میں مصروف تھے، گمان تھا کہ ٹیرف مذاکرات پر سمت واضح ہونے کے بعد امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر آگے بڑھا جاسکتا تھا جس پر بات چیت جاری تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کے تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے مجوزہ دفاعی معاہدے میں بھارتی بحریہ کے لیے چھ پی 81 جاسوس طیارے اور سپورٹ سسٹم کی خریداری بھی شامل تھی۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی اتحادی اپنے مفاد کی خاطر روس سے تجارت کر رہے ہیں جبکہ نشانہ بھارت کو بنایا جارہا ہے۔