8

بھارت میں خطرناک نِپاہ وائرس کے دو کیسز سامنے آگئے، حکومت کا بروقت کنٹرول کا دعویٰ

بھارتی حکام نے ریاست مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث وائرس کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق متاثرہ افراد کی نشاندہی کے بعد نگرانی کا نظام مزید مضبوط کیا گیا، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور فیلڈ تحقیقات کی گئیں، جس کے نتیجے میں کیسز کو بروقت قابو میں رکھا گیا۔ تاہم وزارت نے متاثرہ مریضوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام ضروری عوامی صحت کے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق دونوں کیسز سے منسلک 196 افراد کے روابط (کانٹیکٹس) کی نشاندہی کی گئی، جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں