پاکستان ریلویزنے ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ترجمان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد ،اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق آج پیر 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا ۔
9









