پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے قرار دے دیے۔
اس سلسلے میں عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ثانیہ اشفاق کو باضابطہ طور پر قانونی نوٹس بھی ارسال کردیا ہے۔
عماد وسیم نے ایکس پر صحافی ریاض الحق کی ایک ویڈیو ری پوسٹ کی جس میں ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے دعویٰ کیا کہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر زبردستی ابارشن کروانے کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے کہا کہ عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے اس معاملے میں تمام ضروری میڈیکل ریکارڈز جمع کر لیے ہیں۔









