15

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے ازدواجی اختلافات نے نیا موڑ لے لیا

پاکستان کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان طویل عرصے سے جاری ازدواجی اختلافات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اور عماد وسیم کے درمیان معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ازدواجی تعلق میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے لگی۔

ثانیہ اشفاق نے واضح کیا کہ اس معاملے میں تمام باتوں کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں اور جو لوگ انہیں خاموش کرانے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدلے کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ بول رہی ہیں اور ہر اس خاتون کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں جسے خاموش کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے دوران کچھ مشکلات ضرور رہیں، مگر بطور بیوی اور ماں انہوں نے تعلق قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ ثانیہ اشفاق نے کہا کہ عماد وسیم کے خلاف طلاق کا کیس دائر کر دیا گیا ہے اور ان کے بچے اپنے والد سے محروم ہیں، پانچ سالہ بچے کو اب تک والد نے تھامنے سے انکار کیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے بھی طویل سوچ بچار کے بعد طلاق کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ دونوں خاندانوں اور بچوں کے مستقبل کے تناظر میں لیا گیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ وہ دستاویزی ثبوت منظر عام پر لانے سے نہیں ہچکچائیں گی اور کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو قانونی طور پر نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ اس ذاتی معاملے میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور بچوں کی حفاظت اور مستقبل کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں