125

بابر کی جانب سے نواز کو میچ ونر کہنے پر سلمان آغا نے صحافی کے سوال کا کیا جواب دیا؟

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ محمد نواز نے ہمیشہ وننگ پرفارمنس دی ہے، ان کے میچ ونر ہونے کے حوالے سے بابر اعظم کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہیں۔

شارجہ میں گزشتہ روز تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف فائنل میں کامیابی کے بعد میڈیا سےگفتگو میں سلمان آغا سے صحافی نے سوال کیا کہ سابق کپتان بابر اعظم بھی کہتے ہیں کہ نواز میرا میچ ونر ہے، آج انہوں نے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی بھی دکھائی، اس بارے میں کیا کہیں گے؟

اس پر سلمان آغا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہیں، حالیہ سیریز میں ان کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ دیکھ لیں، جب سے وہ دوبارہ ٹیم میں آئے ہیں ان کی کارکردگی شاندار ہے، ان کی وجہ سے آپ کو لگتا ہے کہ ٹیم 12 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، بیٹنگ کے دوران بیٹنگ کرکے دیتے ہیں اور بولنگ کے دوران بولنگ کرکے دیتے ہیں، وہ واقعی میچ ونر ہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں