ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے کئی علاقوں بالخصوص علمدار روڈ، سیدآباد، مری آباد،و گرد ونواح ہزارہ ٹاون، نیوہزارہ ٹاون، اور اطراف کے تمام علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے فارم 47 کی حکومت و اسمبلیوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے تمام اداروں کی کارکردگی فارم 47 کی حکومت کی طرح ہوکر رہ گئی ہے اب جہاں بجلی پہلے دن میں ایک سے دو گھنٹے تک بند ہوتی تھی اس وقت ان علاقوں پورہ پورہ دن بجلی غائب ہوتا ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی اور روزمرہ کے امور بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں اس مسلط حکومت اور اسکے ماتحت تمام اداروں کو اچھی طرح علم ہے کہ زندگی کے تمام شعبے الیکٹریکل میکانزم کے تحت چلتے ہیں اور اگر کسی علاقے کا پاور منقطع یا بند کیا جائے تو نظام زندگی ان علاقوں میں مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے اس کے باوجود جب سے موجودہ حکومت مسلط کی گئی ہے تب سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے بیان میں کہا گیا کہ مری اباد میں آٹھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جسکی وجہ سے گھروں میں پانی کا مسئلہ گھریلوں امور میں سخت مشکلات اور دوکانداروں کا کاروبار تباہ ہورہاہے لگتا ہے کہ ایک منظم منصوبے کے تحت یہ سارا عمل انجام پذیر ہیں اگر یہ سارا سلسلہ بند نہ ہوا تو عوامی رد عمل انتہائی سخت ہوگا جسکی زمہ داری متعلقہ محکمے اور مسلط حکومت پر عائد ہوگی
86









