نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں ڈپلوما اسناد لینے آئے جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑوں کو دیکھ کر تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔
پلین ویو-اولڈ بیتھ پیج جان ایف کینیڈی ہائی اسکول کی کلاس آف 2025 نے گریجویشن اسٹیج پر اپنی اسناد موصول کیں جن میں جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑے تھے۔
کچھ طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر معمولی طور پر جڑواں بہن بھائیوں کی تعداد پر کچھ ماؤں کی نشان دہی تک غور نہیں کیا تھا۔
ان جوڑوں میں سے ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کی ان میں سے بہت سے کے ساتھ دوستی ہے، لیکن انہوں نے اپنی والدہ اور چند دوسری ماؤں کی گنتی سے قبل کبھی گنتی نہیں کی تھی۔
اسکول کی پرنسپل ہیتھر ڈوورک کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2014 میں اسکول میں جڑواں بچوں کے نو جوڑوں اور ایک سیٹ ٹرپلٹس نے گریجویٹ کیا تھا۔